• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم انڈسٹری میں ضرورت کے وقت کوئی مدد کو نہیں آتا، گوتم واسدیو مینن

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے ہدایتکار، اسکرین رائٹر، پروڈیوسر اور اداکار گوتم واسدیو مینن نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ضرورت کے وقت کوئی مدد کو نہیں آتا۔ 

51 سالہ گوتم واسدیو مینن جو زیادہ تر تامل فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہیں انکا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے یہ میری بدگمانی ہو لیکن حقیقت اور سچائی یہی ہے۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں فلمساز و اداکار نے فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔ 

گوتم واسدیو اپنی فلم دوراھوا نچھاتھیرام چیپٹر ون۔ یودھا کاندم کی ریلیز کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جو کافی عرصہ کوشش کے باوجود ریلیز نہیں ہوسکی ہے۔ 

جب گوم واسدیو سے پوچھا گیا کہ فلم انڈسٹری کے کسی ایک شخص کا نام بتائیں جو انکی مدد کےلیے آیا ہو، تو انھوں نے نفی میں جواب دیا۔ 

انھوں نے کہا کہ میں کوئی بیان دینے کی کوشش تو نہیں کر رہا لیکن بڑے دکھ کی بات یہ ہے کہ میری مدد کےلیے کوئی نہیں آیا۔ جب ڈی این (دوراھوا نچھاتھیرام 2017 ) میں ریلیز نہیں ہوئی تو کوئی پوچھنے نہیں آیا کہ معاملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم دوراھوا نچھاتھیرام 2017 سے ریلیز نہیں ہوسکی ہے، اسکی کاسٹ میں وکرم، ریتو ورما، آر پارتھیبن، رادھیکا سرتھ کمار، سمرن اور ونایاکن شامل ہیں۔ 

ابتدائی طور پر 2013 میں سوریا کے ساتھ شروع ہونے والی فلم مالی پریشانیوں اور کورونا وائرس کی وجہ سے مسائل کا شکار رہی۔ 

بعدازاں کئی بار فلم کو ریلیز کرنے کی کوشش کی گئی لیکن عدالتی معاملات، مالی پریشانیوں اور کروڑوں روپے کے قرض کے باعث فلم ابتک ریلیز نہیں ہوسکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید