• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترپتی ’عاشقی 3‘ سے ڈراپ، وجہ ’اینمیل‘ بن گئی؟

کولاج فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا

ابھرتی ہوئی اسٹار اداکارہ ترپتی دیمری کیلئے فلم اینیمل کی وجہ سے فلم عاشقی 3 ملنا مشکل ہوگئی۔ 

بھول بھلیاں 3 کے بعد کارتک آریان اور ترپتی دیمری کو ایک اور مشہور بالی ووڈ سیریز ’عاشقی 3‘ کےلیے ایک ساتھ کام کرنا تھا۔

شائقین ’عاشقی 2‘ میں دل جیتنے والی جوڑی شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور کے عاشقی 3 میں نہ ہونے سے مایوس تھے، البتہ کارتک اور ترپتی کی جوڑی سے انہیں بڑی توقعات تھیں۔

تاہم حال ہی میں یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ ترپتی کو کارتک کے ساتھ اس پروجیکٹ سے الگ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ ’اینیمل‘ فلم میں ان کا کردار بتایا جا رہا ہے۔

ترپتی دیمری نے 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بھابھی کا کردار نبھایا جو ایک بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فلمسازوں کا ماننا تھا کہ ترپتی ’عاشقی 3‘ کی ہیروئن بننے کےلیے مطلوبہ ’معصومیت‘ کی خصوصیات پر پورا نہیں اترتیں۔

انکا کہنا ہے کہ ’عاشقی جیسی روحانی محبت کی کہانی کےلیے معصومیت ضروری ہے اور فلم کے پیچھے موجود ٹیم کے مطابق ترپتی اپنے حالیہ کرداروں کی وجہ سے اس معیار پر پوری نہیں اترتیں۔‘

اس مبینہ دلیل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور صارفین نے اس فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے ترپتی کے رنبیر کپور کے ساتھ ایک مذہبی فلم کی کاسٹنگ پر سوالات اٹھادیے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلمسازوں کی اگر یہ دلیل ہے تو پھر رنبیر کپور، جو فلم اینیمل کے ہیرو تھے، کو اس مذہبی فلم سے دور رہنا چاہیے۔ 

واضح رہے کہ ترپتی دیمری نے فلم اینیمل میں رنبیر کپور کے ساتھ ہی ایک بولڈ سین کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید