کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کا اجلاس 15 جنوری کو 2 بجے اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسویسی کے آفس میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت منیر اے ملک کریں گے جبکہ اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور حامد خان، علی احمد کرد، عابد زبیری، سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب بلیدی ایڈووکیٹ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ کاکڑ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد منظور بٹ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فدا گل اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ لاہور بار ایسوسی ایشن کے کراچی ہائیکورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر صلاح الدین ممبر سندھ بار کونسل حیدر امام رضوی سمیت ملک بھر سے وکلاء نمائندے شرکت کریں گے ۔