کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ناظم انتخاب جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ محمد حلیم حماس ، معاونین مولانا عبداللہ ہاشمی ، مولانا عبدالقاہر جمال ، مولانا محمد ہاشم کاکڑ ، قاضی عبدالرحمٰن عارف کی نگرانی میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے شوریٰ کا انتخاب مکمل ، اراکین کی آراء کی روشنی میں یکم جنوری 2025ء تا 31 چدسمبر 2026 کے لئے قاضی عبدالرحمٰن عارف ، پروفیسر مولانا عبدالخالق مندوخیل ، مولانا عبدالواسع قلندرانی ، اعجاز احمد عاجز ، عبدالمنان ہاشمی ، طیب فرید خان ، یعقوب خان ناصر ، محمد صادق مینگل جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے ضلعی شوریٰ کے اراکین منتخب ہوگئے ۔