اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان برطانیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریاٹ اور برطانوی ہائی کمیشن کے سینئر اراکین نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا،بلال اظہر کیانی نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ کی اہمیت پر زور دیتےہوئےکہا دونوں ممالک کو ماحولیاتی مسائل پر تعاون کی ضرورت ہے ، ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیادونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا ہائی کمشنر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مدد کے لیے برطانیہ کے عزم کو دہرایاجس میں اعلیٰ تعلیم کیلئے £800 ملین کی فراہمی شامل ہے انہوں نے کہا ماحولیاتی تبدیلی دنیا کو درپیش ایک سنگین مسئلہ ہے اسکے اثرات کو کم کرنے کے لیے اجتماعی عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔