• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026 میں متبادل رہائش کے دس بہترین ممالک، فوربس رپورٹ

کراچی (اسد ابن حسن)موقر جریدے فوربس نے دنیا بھر کے امیر اور متمول افراد سے سروے کے بعد ایک اہم رپورٹ شائع کی ہے کہ 2026میں دنیا کے کون سے 10ممالک متبادل رہائش کیلئے بہترین ہوں گے۔ ان 10بہترین ممالک میں خلیجی ملک کا ایک بھی شہر شامل نہیں۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 66 فیصد امیر اور متمول شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں نے بھی ان دس ممالک کو متبادل رہائش یا "پلان بی" امریکی سخت پالیسیوں کے تناظر میں چنا ہے۔ ان 10 بہترین ممالک میں سر فہرست یونان ہے۔ دیگر دوسرے ممالک میں پنامہ، کوسٹاریکا، پرتگال، اٹلی، فرانس، اسپین، تھائی لینڈ اور ملیشیا شامل ہیں۔ ان 10 ممالک کا انفراسٹرکچر، معتدل موسم، بزنس، بیچز اور مالیاتی نظام بہترین ہے اور جرائم کی شرح بھی بہت کم ہے۔ جبکہ 2025 میں غیر ملکیوں شہریوں کی جن ممالک میں سب سے زیادہ آمد ہوئی ان میں پہلے نمبر پر بینکاک (30.30 ملین)، ہانگ کانگ (23.2 ملین) لندن (22.7 ملین) مکاؤ (20.4 ملین) استنبول (19.7 ملین) دبئی (19.5 ملین) مکہ (18.7 ملین) انٹالیا (18.6 ملین) پیرس (18.4 ملین) اور کوالالمپور (18.3 ملین) شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید