• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو مئی بانی پی ٹی آئی، فیض حمید جوائنٹ وینچر تھا، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ نو مئی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فیصل واوڈا کی کسی بات کے سوال کا جواب دینا پسند نہیں کرتا۔جبکہ جیو نیوز کے ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ سوال اٹھ رہا ہےکیا باجوہ کا بھی احتساب ہوگا۔ میزبان شہزاد اقبال نے مزید کہا کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل اور قیدِ با مشقت کے بعد احتساب کا دائرہ بڑھانے کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا یہ سب فیض حمید کا انفرادی عمل تھا یا جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس میں شریک تھے اور کیا ان کا بھی احتساب ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نو مئی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا بانی پی ٹی آئی یہ سب اکیلے نہیں کرسکتے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید