• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت کیخلاف اپوزیشن کی ملک گیر مہم میں مزید شدت

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں ووٹ چوری کے الزام میں وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعت کانگریس کی ملک گیر مہم میں مزید شدت آگئی ہے۔ گزشتہ روز نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک زبردست ریلی نکالی گئی جس کی قیادت کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے کی۔ ریلی میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، پارٹی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی واڈرا، کے سی وینوگوپال، کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، ورکنگ کمیٹی کے ارکان، جنرل سیکرٹری انچارج، ریاستی صدور اور قانون ساز پارٹی کے قائدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید