• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، NCCIA کی بڑی کارروائی، مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ملزمان نے جعلی شناخت کے ذریعے شہری سے 15لاکھ روپے ہتھیالیے اور رقم مرکزی ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک (برطانیہ) میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دیکر رقم بٹورتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید