• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند، فیصل آباد، ملتان کا فلائٹ آپریشن متاثر، 3 پروازیں متبادل اتاری گئیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر 8پروازیں منسوخ کر دی گئیں، 3کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا جبکہ 82 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد گلگت، اسکردو اور سکھر کی 8پروازیں منسوخ کی گئیں۔ موسمی خرابی کی وجہ سے دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز ایف زیڈ 391 کو سیالکوٹ جبکہ دبئی سے پرواز 3L-315 کو لاہور لینڈ کرایا گیا. جدہ ملتان کی پرواز پی اے 873 کو اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 24، لاہور 22، ملتان 12، کراچی 8 فیصل آباد 7، سیالکوٹ 3، پشاور 4 اور کوئٹہ کی 2 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید