• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین، عوامی نمائندے انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں، آصفہ بھٹو زرداری کی اپیل

اسلام آباد( نیو ز ر پورٹر)خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، سرپرستوں، عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ 15 سے 21دسمبر 2025تک ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو ویکسی نیشن مہم کی بھرپور حمایت کریں۔اتوار کو ایوان صدر سے جاری بیان میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی اجتماعی ذمہ داری سے مشروط ہے اور خاندانوں سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں 45اعشاریہ چار ملین بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں پنجاب میں23اعشاریہ تین ملین، سندھ میں10اعشاریہ چھ ملین، خیبر پختونخوا میں 7اعشاریہ تین ملین اور بلوچستان میں 2اعشاریہ 66ملین بچے شامل ہیں، جبکہ باقی بچوں کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کور کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید