• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شاعرجون ایلیا کا 94 واں یوم پیدائش، ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

جہانیاں(آن لائن) معروف شاعرجون ایلیا کا94واں یوم پیدائش،ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد،ادبی حلقوں اور مداحوں کی جانب سے عظیم شاعر کی فکر اور شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اردو ادب کے معروف شاعرجون ایلیا کا94واں یوم پیدائش 14دسمبراتوار کو منایا گیا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں ان کے مداحوں اور ادبی حلقوں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں جون ایلیا کی ا دبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جون ایلیا 14دسمبر31 19ء کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے، جون ایلیا کے والدسیّد شفیق حسن ایلیا اپنے دور کے معلم،فلاسفر اور دانشور تھے۔جون ایلیا بچپن سے ہی انقلابی سوچ کے حامل انسان تھے، فن اور ادب سے لگائو انہیں ورثے میں ملا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید