• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں سکسیزم، دنیا کی طاقتور خواتین آج بھی سب سے پرانی جنگ لڑ رہی ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سیاست میں سکسیزم، دنیا کی طاقتور خواتین آج بھی سب سے پرانی جنگ لڑ رہی ہیں۔ عالمی سیاست میں جنسی، اخلاقی اور ذاتی حملے، ٹرمپ دور میں عورت مخالف بیانیے کی کھلی سرپرستی،صدور اور وزرائے اعظم تک ہراسانی سے محفوظ نہیں، آن لائن نفرت، جعلی تصاویر اور کردار کشی سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین سیاسی رہنما ایک بار پھر شدید جنس پرستی (Sexism) کا سامنا کر رہی ہیں، جو اب نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ پارلیمانوں، انتخابی جلسوں اور عالمی فورمز تک پھیل چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ نیا نہیں، مگر حالیہ برسوں میں اس کی شدت، بے باکی اور معمول بن جانا ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں پدرشاہی طاقتیں خواتین کے سیاسی عروج کا محض مقابلہ نہیں کر رہیں بلکہ اس کا بدلہ لے رہی ہیں۔ مضمون میں امریکی سیاست میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کو نمایاں مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جہاں خواتین سیاسی حریفوں کو جنسی تضحیک، کردار کشی اور نسوانی نفرت کا نشانہ بنایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید