• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

470 روز بعد غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی بمباری آخری وقت تک جاری رہی

غزہ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ میں 470روز تک جاری خونریز جنگ کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی ہوگئی، قطری وزارت خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے 8بجے سے شروع ہونا تھا، جنگ بندی سے قبل آخری وقت تک اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری رہی جس میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے، ہفتے کے روزبمباری میں خان یونس میں ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 10فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزارت انصاف نے بتایا ہے کہ آج شام مقامی وقت کے مطابق 4بجے تک 737فلسطینیوں کو رہا کردیا جائے گا، مصر کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت 42روزہ جنگ بندی کے دوران ایک ہزار 890فلسطینی اور 33اسرائیلی قیدیوں کو سلسلہ وار رہا کیا جائے گا ۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل امریکی حمایت کے ساتھ غزہ میں دوبارہ لڑائی شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ حوثیوں نے اسرائیل پر دوبارہ میزائل حملے کئے ہیں، حوثیوں کے مطابق انہوں نے اسرائیلی وزارت دفاع کو نشانہ بنایا ہے، اس سے قبل دوپہر کو جنوبی اسرائیل میں دوبارہ فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے اور فوج نے کہا کہ اس نے یمن سے داغے گئے میزائل کو روک دیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کابینہ کی ووٹنگ کے بعد کہا کہ "حکومت نے قیدیوں کی واپسی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید