• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا، ماں پر آن لائن عطیات کیلئے اپنی بچی کو زہر دینے کا الزام

سڈنی (اے ایف پی) پولیس اور مقامی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ ایک آسٹریلوی ماں پر اپنی ایک سالہ بچی کو زہر دینے اور آن لائن گو فنڈ می کے عطیات حاصل کرنے کے لیے تکلیف میں مبتلا بچی کی ویڈیو پوسٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔خاتون پرگزشتہ روز 11 جرائم کا الزام لگایا گیا تھا۔کوئنز لینڈ کے جاسوس انسپکٹر پال ڈالٹن نے بتایا کہ 34 سالہ خاتون مبینہ طور پر یہ چھپانے کی پوری کوشش کی کہ وہ طبی منظوری کے بغیر بچی کو نسخہ اور فارمیسی دوائیں دے رہی تھی۔پال ڈالٹن نے کہا کہ کوئنز لینڈ کے دارالحکومت برسبین میں اسپتال کے عملے نے گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس کو اپنے شکوک و شبہات سے آگاہ کیا تھا، جب لڑکی وہاں ایک سنگین ذہنی مرض کے لیے زیر علاج تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید