• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎پاکستانی نژاد امریکی آئل ٹائیکون ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مدعو

ٹیکساس(رپورٹ:راجہ زاہد اختر خانزادہ) دنیا بھر، خصوصاً تیسری دنیا کے‎ رہنما، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے انتہائی متمنی ہیں۔ تاہم، امریکہ میں کچھ ایسی پاکستانی نژاد شخصیات بھی موجود ہیں، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ ان میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور معروف آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انوربھی شامل ہیں ،جنہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔‎اس ضمن میں جب جیو/جنگ نے اس خبر کی تصدیق کے لیے سید جاوید انور سے فون پر رابطہ کیا، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں نومنتخب صدر کی جانب سے خصوصی دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور وہ واشنگٹن میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ مزید اطلاعات کے مطابق، سید جاوید انور اس تقریب میں اپنے قریبی دوست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے ہمراہ جانے کا پروگرام رکھتے ہیں اور گورنر ٹیکساس بھی انکے ہمراہ انکے نجی جہاز میں اس تقریب میں شرکت کے لیے جائیں گے۔‎ واضح رہے کہ سید جاوید انور، جو پاکستانی نژاد امریکی ہیں، امریکہ میں آئل بزنس کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں اور طویل عرصے سے ریپبلکن پارٹی سے وابستہ ہیں۔ وہ بش فیملی، بش سینئر اور بش جونیئر کے بھی قریبی دوست ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید