• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے سربراہ کا اسرائیل کو جنگ بندی کی سیکڑوں خلاف ورزیوں پر انتباہ

بیروت (اے ایف پی) لبنان کے حزب اللہ گروپ کے رہنما نے گزشتہ روز اسرائیل پر سیز فائر کی سینکڑوں خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا،اور ہمارے صبر کا امتحان لینے کے خلاف خبردار کیا،جنگ بندی پر آئندہ ہفتے تک مکمل عمل درآمد ہو جائے گا ۔ان کا یہ بیان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے لبنان کے دورے کے دوران سامنے آیا، جنہوں نے اسرائیل سے جنوبی لبنان میں فوجی آپریشن اور قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں لبنانی ریاست سے کہا کہ وہ سیکڑوں خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم رہے، یہ جاری نہیں رہ سکتیں۔نعیم قاسم نے کہا کہ ہم نے خلاف ورزیوں پر صبرکا مظاہرہ کیا ہے تاکہ بین الاقوامی اسپانسرز کے ساتھ ساتھ اس معاہدے کی ذمہ دار لبنانی ریاست کو موقع دیا جائے، لیکن میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔نعیم قاسم نے زور دیا کہ حزب اللہ اور اس کے اتحادی امل کی حمایت تقریباً دو سال کے تعطل کے بعد اتفاق رائے سے صدر کے انتخاب کا باعث بنی۔انہوں نے خبردار کیا کہ کوئی بھی ملکی سیاست میں جارحیت کے نتیجے میں فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔کوئی بھی ہمیں ملک میں موثر اور بااثر سیاسی شرکت سے خارج نہیں کر سکتا۔ہفتے کو صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے بعدانتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی کہ لبنان میں امن کا ایک نیا باب کھل سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید