• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں کے 300 سے زائد مکان، درگاہیں مسمار

گاندھی نگر (اے پی پی) بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی حکومت نے غیر قانونی تجاوزات کی آڑ میں تین سو سے زائد مکان اور درگاہیں مسمار کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار سے جاری مسماری مہم میں میں اب تک 314رہائشی عمارتیں، 9کمرشل پلازے اور حضرت پنج پیر درگاہ سمیت 12درگاہیں منہدم کی گئی ہیں۔حکا م نے اگر چہ دعوی کیا ہے کہ مسماری مہم سے قبل نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم متاثرین نے کہا ہے کہ گھروں کو گرائے جانے سے قبل انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور گھروں سے سامان بھی نکالنے کی مہلت نہیں دی گئی لوگو ں کو مزاحمت سے دور رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔

دنیا بھر سے سے مزید