• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی بحریہ کا ہرمس 900ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس 900ڈرون کی تجرباتی پرواز گجرات کے پوربندر میں کی جارہی تھی۔ یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی و جاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے خریدا گیا تھا۔ ہرمس 900 ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیارکیا گیا ہے۔ ہرمس ڈرون کی قیمت تقریباً 145کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ مودی سرکار کا غیر معیاری منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کرنا مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید