واشنگٹن (اے ایف پی)ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ سرحدی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام منگل کو ملک بھر میں غیر دستاویزی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کریں گے۔پیر کو وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ریپبلکن صدر ٹرمپ کا یہ پہلا اقدام ہوگا، جنہوں نے لاکھوں غیر دستاویزی تارکین وطن کو امریکہ سے ملک بدر کرنے کے مہم کے عزم کو برقرار رکھا ہے۔جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے والے بارڈر زار ٹام ہومن کے فاکس نیوز کو یہ بیان وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر امریکی آؤٹ لیٹس کی ان رپورٹوں کے جواب میں سامنے آیا ہے کہ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ نے منگل کوشکاگو میں امیگریشن چھاپہ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ مڈ ویسٹرن شکاگو ڈیموکریٹس کی زیرقیادت امریکی شہروں میں سے ایک ہے ،جنہوں نے خود کو تارکین وطن کے لیے پناہ گاہیں قرار دیا ہے، یعنی انہیں صرف قانونی تارکین وطن کی حیثیت نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔