کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے متنبہ کیا ہے کہ چند انتہائی امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت کا آجانا خطرناک ہے۔ اگر ان کے اختیارات کے غلط استعمال کو نہ روکا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ اوول آفس میں اپنا الوداعی خطاب میں انہوں نے سوشل میڈیا کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ طاقت اور منافع کے لئے بولے جانے والے جھوٹ سے سچائی کو کچل دیا جاتا ہے، آزاد صحافت تباہ ہو رہی ہے۔ ایڈیٹرز کا کردار ختم ہوتا جا رہا ہے جب کہ سوشل میڈیا بھی فیکٹ چیک ختم کر رہا ہے۔ ان کے بقول امریکا میں بہت زیادہ دولت، طاقت اور اثر و رسوخ ʼاولیگاریکیʼ (امیروں کی حکومت) کی شکل اختیار کر رہے ہیں ۔