• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد یاسین کی جیت بے تحاشا خدمات کا اعتراف ہے

لوٹن(نمائندہ جنگ)آزادکشمیر کے سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کی جیت ان کی غریب پروری اور حلقہ 4 کے لیے ان کی بے تحاشا خدمات کا اعتراف ہے۔ان خیالات کا اظہار لوٹن میں مقیم حلقہ 4سے متعلق پی پی رہنمائوں چوہدری محمد عظیم،چوہدری اکرم،حاجی اکرام مجددی،چوہدری محمد خالدعظیم،چوہدری محمدفرید،چوہدری خالد،چوہدری محمد ذوالفقار، چوہدری محمد ریاض ،لقمان اور چوہدری محمد نثار نے کیا۔خیال رہے کہ چوہدری یاسین کےمتعلق پہلے الیکشن ہارنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر انہوں نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا اور ری کائونٹنگ میں ان کی جیت کا اعلان ہواجس پر لوٹن میں مقیم ان کے عزیزوں اور پارٹی کارکنوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ حالات نے ثابت کیا ہے کہ چوہدری یاسین ناقابل شکست ہیں۔دریں اثناء لارڈ قربان حسین نے کوٹلی ریسٹ ہاوس میں اپنے آبائی حلقہ انتخاب سے نو منتخب ایم ایل اے چوہدری محمد یاسین سے ملاقات کر کے پھر ممبر اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ جبکہ قبل ازیں سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن برا کونسل کونسلر چوہدری محمد اشرف اور لوٹن کے سابق کونسلر اور چیرمین پی پی پی کشمیر فورم یوکے چوہدری محمد بشیر نے بھی چوہدری محمد یاسین سے ملاقات کر کے حلقہ 4 کے برطانوی کشمیریوں کی جانب سے اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
تازہ ترین