کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے بلوچستان ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز نجم الدین مینگل ،محمد آصف ریکی اورمحمد ایوب ترین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی احسن اقدام ہے اور امید ہے کہ معزز ججز صاحبان صوبے کے عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔درایں اثناء انہوں نے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر یونیورسٹی کیس میں سزا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے والے پر آج خود چوری ثابت ہوگئی، پی ٹی آئی کے دورحکومت میں کرپشن عروج پرتھی اور ملک کو دیوالیہ کے قریب پہنچا دیا گیا تھا، ہر ادارہ تباہ اور عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوگئے تھے، آج وقت اور حالات نے ثابت کردیا کہ ملک کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اور ان کی حکومت تھی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست قربان کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آج معیشت بہتر اور مہنگائی کا گراف نیچے جارہا ہے، ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے، ہمیں سب سے پہلے پاکستان عزیز ہے، کسی کی مخالفت کی پروا نہیں ہم اپنے قائد میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔