• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالیسٹر جنرل کا سارہ شریف کے والد کی سزا میں اضافے کیلئے کورٹ سے رجوع

سارہ شریف۔
سارہ شریف۔

برطانیہ میں سارہ شریف قتل کیس میں سالیسٹر جنرل نے سارہ شریف کے والد عرفان شریف کی سزا میں اضافے کیلئے کورٹ آف اپیل سے رجوع کرلیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق  سالیسٹرجنرل نے کہا کہ سارہ شریف کو ناقابل تصور درد، پریشانی اور بے چینی سے گزرنا پڑا۔ عرفان شریف کو غیر معمولی طور پر نرم سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اولڈ بیلی عدالت کے جج نے عرفان شریف کو کم از کم 40 اور سوتیلی والدہ کو کم از کم 33 برس کی سزا سنائی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورٹ آف اپیل کی عدالت اب فیصلہ کرے گی کہ کیا سزا میں اضافہ کیا جائے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ شریف کے والد اور سوتیلی والدہ نے سزا کی مدت میں نظرثانی کیلئے کورٹ آف اپیل میں درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید