کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل کا انتخابی اجلاس بدھ 22 جنوری کو 11 بجے اخلاقی ہاوس ہزارہ ٹاون اقبال آباد کرانی روڈ پر طلب کیا گیا ہے ، اجلاس میں کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ خصوصی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے نئے ذمہ داران و کابینہ کا تقرر کیا جائے گا ، 22 جنوری کو شام 4 بجے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں اجلاس کے فیصلوں کا اعلان مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری لیاقت بلوچ اجلاس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے ۔