• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارہ، اردن کے ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ، 3 اسرائیلی گارڈز ہلاک

جسرالملک حسین (اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اتوار کو ایک ٹرک ڈرائیور نے مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کے درمیان اسرائیلی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی جس سے تین اسرائیلی اہلکار ہلاک ہوگئے

 اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ آور اردن سے کراسنگ کے علاقے میں پہنچا اور فائرنگ شروع کردی، سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو مار دیا، واقعے کے بعد اردن نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ملانے والے شاہ حسین پل کو بند کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

فائرنگ کا واقعہ پل آلنبی کی سرحدی گزر گاہ پر پیش آیا جسے شاہ حسین پل بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں پر اسرائیل کے زیر انتظام کارگو ایریا ہے جہاں اردن سے آئے ٹرک مقبوضہ مغربی کنارے میں جانے والا مال اتارتے ہیں۔

 یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے دوران پیش آیا جہاں بڑے اسرائیلی فوجی حملے جاری ہیں۔فوج کا کہنا تھا کہ حملہ آور ٹرک ڈرائیور اردن سے کراسنگ کے علاقے میں پہنچا۔

اہم خبریں سے مزید