مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب دریائے سندھ سے ایک بوند اضافی لیے بغیر اپنے حصے کے پانی پر نہریں بنارہا ہے، پوچھتا ہوں مخالفین کو اعتراض کس بات پر ہے؟
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ جب تک پانی کی تقسیم 1991ء کے معاہدے کے اندر ہے، یہ جرم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب اپنے حصے کے پانی سے نہر نکال رہا ہے تو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ایسا کونسا فیصلہ ہوا ہے جسے روکنا ہے، اگر ہوا ہے تو اسے سامنے لائیں۔