• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کا انٹر بورڈ کارکردگی اور تعلیمی مسائل پر تحفظات کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹر بورڈ کی کارکردگی‘ جامعات کی خود مختاری اور طلبہ یونین کے انتخابات سمیت کئی اہم تعلیمی مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پرجامعات کے وائس چانسلرزکی تعیناتیاں قبول نہیں ‘انٹر بورڈ کی موجودہ کارکردگی پر وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی سربراہی میں سنگین تحفظات موجود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹر بورڈ سے متعلق اساتذہ کرام کی سابقہ تحقیقات کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ انٹر بورڈ کے معاملے پر این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے اساتذہ پر مشتمل ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید