کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اس وقت معاشی استحکام کے لئے سیاسی بد امنی کا خاتمہ ضروری ہے جس کے لئے مذاکرات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، عمران خان اور ان کی جماعت پچھلے سال ہونے والے عام انتخابات کو تسلیم کرچکی ہے، بانی پی ٹی آئی خود یحییٰ خان ٹو ہیں جنہوں نے عوام کی اور افواج پاکستان سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں سے گرفتار طالبان دہشت گردوں کو رہا کیا ، جنہوں نے ایک بار پھر پاکستان میں دہشت گردی مچا رکھی ہے، سابق وزیر اعظم کا ایجنڈا ملک کو توڑنا ہے جس کے لئے آج بھی ان کی کوشش جاری ہے، وہ کبھی عدلیہ اور کبھی دفاعی اداروں پر الزام تراشی کرتے ہیں جس کا مقصد ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔