• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی نیوز گروپ شہزادہ ہیری کو ہرجانے کی ادائیگی پر رضامند


برطانیہ کے شہزادے ہیری نے برطانوی نیوز گروپ کے ساتھ تصفیہ کرلیا۔ شہزادہ ہیری اور برطانوی اخبار کے مالک نیوز گروپ کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری کے فون کی جاسوسی سمیت ان کی نجی زندگی میں مداخلت پر معافی مانگ لی اور ہرجانے کی ادائیگی پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

برطانوی نیوز گروپ کا کہنا ہے کہ خبروں سے پرنس ہیری کے تعلقات، دوستی اور خاندان کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس ہے۔ 

برطانوی نیوز گروپ نے مزید کہا کہ پرنس ہیری کو پہنچنے والے نقصان پر ہرجانے کی ادائیگی کےلیے بھی تیار ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ ہیری نے لندن کی عدالت میں مقامی اخبار پر نجی زندگی میں مداخلت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ 

مقدمےمیں شہزادہ ہیری ان کی والدہ لیڈی ڈیانا کی ذاتی معلومات غلط طریقے سے حاصل کرنے اور بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید