• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی 5 سال بعد سوشل میڈیا پوسٹ

لندن( نیوز ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے صاحبزادے، شہزادہ ہیری اور اِن کی اہلیہ، امریکی اداکارہ و ماڈل میگھن مارکل کی 5سال بعد نئی سوشل میڈیا پوسٹ نئے سال کے آغاز پر سامنے آئی ہے جسے 4لاکھ افراد نے دیکھا ہے۔شہزادہ ہیری کی اہلیہ نے یکم جنوری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نئی مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی زندگی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 4لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے میگھن مارکل نے انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ 2020میں شیئر کی تھی۔

یورپ سے سے مزید