• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشمیکا مندانا کو ویل چیئر پر دیکھ کر مداحوں کو تشویش

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی وہیل چیئر پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں رشمیکا مندانا ماسک اور ہیٹ سے اپنا چہرہ چھپائے ہوئے 2 لوگوں کی مدد سے گاڑی سے اُتر کر لنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر ان کے مداح تشویش مبتلا ہو گئے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

یاد رہے کہ رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوئی تھیں۔

 اب اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے زخمی حالت میں ممبئی پہنچی ہیں۔

رشمیکا مندانا فلم’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ بھی جلد ہی بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید