• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی فوجداری عدالت: طالبان سربراہ اور چیف جسٹس کی گرفتاری کا حکم جاری کرنے کی درخواست

انٹر نیشنل کرمنل کورٹ ۔ فوٹو فائل
انٹر نیشنل کرمنل کورٹ ۔ فوٹو فائل

عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے 2 افغان طالبان رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم جاری کرنے کی درخواست کر دی۔

دی ہیگ سے خبر ایجنسی کے مطابق انٹر نیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) پراسیکیوٹر کریم خان نے طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی گرفتاری کا حکم جاری کرنے کی درخواست کی۔ 

انٹر نیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر نے افغان چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق افغان رہنماؤں کے خلاف خواتین اور لڑکیوں پر مظالم کے الزام پر وارنٹ کی درخواست کی گئی ہے۔ 

پراسیکیوٹر نے کہا دونوں افغان رہنماؤں کے صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم پر یقین کرنے کی معقول وجوہات موجود ہیں۔ دونوں رہنما افغان خواتین اور لڑکیوں پر مظالم کےذمہ دار ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق آئی سی سی پراسیکیوٹر کی درخواست گرفتاری پر طالبان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں آیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید