کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس اجلاس جمعے کو آن لائن ہوگا، جس میں فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئیں گے، پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی معیاد15فروری کو ختم ہونے جارہی ہے۔ کانگریس کی اکثریت نے حقیقی طور پر منتخب ارکان، صوبائی ایسوسی ایشن یا اسلام آباد کو پی ایف ایف کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا حق دینے کا مطالبہ اور ووٹنگ کے ذریعے خواتین عہدے داروں کو منتخب کرنے کے اختیارات کی تجویز دی ہے۔ صدارتی امیدوار کیلئے اہلیت کا معیار اجلاس میں زیر بحث آئے گا، اجلاس میں ضروری آئینی تبدیلیوں کی بھی منظوری دی جائے گی ۔