• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیر موتی والا ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر میں برسر اقتدار گروپ کے سربراہ زبیر موتی والاجوکہ چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے انھوں نے ٹریڈ اینڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ اس عہدے سے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ تجارت جام کمال اور ٹڈاپ ٹیم کا بھرپور ساتھ رہا۔زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید