بھارت کی ریاست مہارشٹرا میں اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور شہر میں واقع اسلحہ ساز فیکٹری میں ہونے والا دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی۔
دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے فیکٹری کے ایل ٹی پی سیکشن میں ہوا جس سے فیکٹری کی چھت بھی گر گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔