• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین: ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

— تصوریر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصوریر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ خاتون سمیت 4 بحرینی شہریوں کو ایرانی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق گرفتار افراد کی عمریں 22 سے 36 سال کے درمیان ہیں، جبکہ ایک 25 سالہ پانچواں شخص بین الاقوامی طور پر لاپتہ ہے۔

بحرینی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک نے تنظیمی و دیگر ہدایات کے تحت اعلیٰ معیار کے فوٹوگرافی آلات استعمال کر کے بحرین میں اہم اور حساس مقامات کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس ریکارڈ کیے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ معلومات بعد میں پاسدارانِ انقلاب کو اینکرپٹڈ سافٹ ویئر کے ذریعے منتقل کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید