• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: برفانی طوفان اور سردی سے 10 افراد جان سے گئے

امریکا میں برفانی طوفان---فائل فوٹو
امریکا میں برفانی طوفان---فائل فوٹو

امریکا کی مختلف ریاستوں الاباما، جارجیا، ٹیکساس اور فلوریڈا میں برفانی طوفان اور شدید سردی سے 10 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں تاریخ کی شدید ترین برف باری ہوئی ہے، جہاں 25 سینٹی میٹر تک برف پڑی ہے جبکہ ٹیکساس کے علاقے بیومنٹ میں 15 سیٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔

خلیج میکسیکو کے ساتھ موجود ریاستوں الاباما، جارجیا، ٹیکساس اور فلوریڈا میں برفانی طوفان اور سردی نے 10 افراد کی جان لے لی ہے۔

برفانی طوفان کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے۔

سڑکوں پر برف جم جانے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید