برطانیہ اور آئر لینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ’ایووین‘ نے تباہی مچا دی جس سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی بحرِ اوقیانوس میں ایک شدید درجے کا ایووین نامی طوفان موجود ہے جس نے برطانیہ اور آئر لینڈ کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
طوفان کے باعث ریلوے سروس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر درخت گرنے سے راستے بند اور ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے موسم کی خرابی کے باعث آئر لینڈ کے شمالی علاقوں اور اسکاٹ لینڈ کے کئی حصوں میں ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔