• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری

کسان کارڈ---فائل فوٹو
کسان کارڈ---فائل فوٹو

پنجاب کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشت کاروں کوکسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات محکمۂ زراعت پنجاب کی جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کسان کارڈ سے کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، کاشت کار اب تک کسان کارڈ کے ذریعے 35 ارب روپے کے زرعی آلات، کھاد، ادویات، بیج خریدے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مثبت پالیسیوں کے تحت یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت ہوئی ہے، جو 57.9 فیصد اضافی ہے۔

پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید