کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا ہے کہ سپلائی کم اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال مہنگا مل رہا ہے۔
عبدالہادی خان کا کہنا ہے کہ اوگرا امپورٹرز کی جانب سے زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 1 ماہ کے لیے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ریلویز میں اکانومی کلاس کے مسافروں کے لیے کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ دیے جائیں گے۔