شوبز انڈسٹری کے بہترین دوست، معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مداحوں کو لمبے انتظار کے بعد خوش گوار سپرائز دیا ہے۔
اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے آخر کار اپنی متوقع شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں شوبز کی نامور شخصیات چھپاتی نظر آ رہی ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ کس کی شادی ہے۔
ویڈیو کے اختتام پر کبریٰ اور گوہر اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ان کی ہی شادی ہونے والی ہے۔
اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ناصرف شوبز کی معروف شخصیات انتہائی خوش نظر آ رہی ہیں بلکہ مداح و فالوورز بھی اس جوڑی کو مبارک باد دیتے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔