• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش اور پاکستان میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے، ہائی کمشنر محمد اقبال حسین

بنگلادیش کے لوگوں کی زیادہ ڈیمانڈ ہے کہ یہاں کی فیبرک برآمد کریں، محمد اقبال حسین - فوٹو: فائل
بنگلادیش کے لوگوں کی زیادہ ڈیمانڈ ہے کہ یہاں کی فیبرک برآمد کریں، محمد اقبال حسین - فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلادیش اور پاکستان میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلادیشی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کاروبار اور ثقافت کے باب کھلیں گے۔

ہائی کمشنر محم اقبال حسین نے کہا کہ بنگلا دیشں کے ساتھ پاکستان حکومت نے چاول کے کاروبار کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان سے چینی برآمد کریں، بنگلادیش کے لوگوں کی زیادہ ڈیمانڈ ہے کہ یہاں کی فیبرک برآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی براہ راست فلائٹ نہیں ہے، دونوں طرف سے براہ راست فلائٹ شروع کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، فلائٹس شروع کرنے کےلیے اقدامات کریں گے۔

 بنگلادیشی ہائی کمشنر نے بتایا کہ میں نے پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان میں جہاں جاتا ہوں جی ٹی روڈ کا نام سنتا ہوں۔ 

قومی خبریں سے مزید