نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت اور چین نے گزشتہ روز اصولی طور پر تقریباً 5 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا، کوویڈ 19وبائی امراض اور سیاسی تناؤ کے باعث پروازیں روک دی گئی تھیں۔یہ اعلان نئی دہلی کے اعلیٰ سفارت کار کے بیجنگ کے دورے کے اختتام پر سامنے آیا، یہ اعلان دنیا کی دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے درمیان سرد تعلقات میں پگھلنے کے آثار کی نشاندہی کرتا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مصری کا چینی دارالحکومت کا دورہ 2020 میں ان کی مشترکہ سرحد پر ہمالیائی فوجیوں کے مہلک تصادم کے بعد سے ایک اعلی ترین سرکاری دوروں میں سے ایک ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ ایلچی کے بیجنگ کے دورے میں اصولی طور پر دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ تکنیکی حکام جلد اس مقصد کے لیے ایک نئےفریم ورک کیے سلسلے میں ملاقات اور بات چیت کریں گے۔