ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم افراد اشرف کے رقبے سے ٹرانسفارمر کے تار چوری کرکے لے گئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے نامعلوم افراد راشد سے نقدی و موٹر سائیکل چھین لیا، اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد امتیاز کے گھر سے سولر پلیٹیں چوری کرکے لے گئے ،تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد اللہ بچایق کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے ،تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد ذیشان سے نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ راجہ رام کے علاقہ میں نعمان کے گھر سے موٹر چوری ہوگئی ،تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم افراد بدر سے موبائل و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، اسی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے احسن سے موبائل فون و نقدی چھن گئی، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے نامعلوم افراد اکرم کی بکریاں چوری کرکے لے گئے، اسی تھانے کے حدود سے نامعلوم افراد نے کرن کا موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے نامعلوم افراد پرویز سے موبائل فون چھین کر لے گئے دہلی گیٹ کے علاقہ سے خالد کا موبائل فون چوری ہوگیا،لوہاری گیٹ کے علاقہ سے نامعلوم افراد عدنان سے موبائل فون چھین لیا، تھانہ بوہر گیٹ کے علاقہ سے احمد کا موبائل فون چوری ہوگیا ،تھانہ گلگشت کے علاقہ سے رمضان کی کیبل کی تار چوری ہوگئی، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے نامعلوم افراد سیف کے گھر سے چوری کرکے فرار ہوگئے، تھانہ صدر کے علاقہ سے نامعلوم افراد قاسم کا گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ الپہ کے علاقہ سے نامعلوم افراد رؤف کے گھر سے سامان چوری ہوگیا، تھانہ قادرپوراں کے علاقہ سے نامعلوم افراد سلیم سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے نامعلوم افراد حماد سے موبائل و نقدی چھین لی، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے سلمان کا موبائل فون چوری ہوگیا ،تھانہ چہلیک کے علاقہ سے زکا کو موبائل فون چوری ہوگیا جب کہ تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے کاشف کا موبائل فون چوری ہو گیا۔