ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت وصنعت ملتان میں وزیراعلیٰ آسان روزگار سکیم کے حوالے سے آگہی سیشن کا انعقاد، ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عمارہ منظور اور ریجنل ہیڈ بنک آف پنجاب زبیر احمد نے شرکاء کو فسیلیٹیٹ کیا، قرضوں کے بارے میں منعقدہ آگہی سیشن میں کثیر تعداد میں مردوخواتین انٹرپرینورز ممبران ایوان نے شرکت کی، آن لائن اپلائی کا طریقہ کار اور فارم پر کرکے بتایا گیا،سیشن میں ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عمارہ منظور اور ریجنل ہیڈ بنک آف پنجاب زبیر احمد نے شرکا کو بذریعہ ملٹی میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب آسان قرضہ سکیم کے بارے میں آگہی دی۔