ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ فوڈ اے جی مینو فیکچرنگ ‘‘ میں شرکت کے لئے 5 فروری2025 تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ،ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق3روزہ نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں 26 سے 28 فروری تک جاری رہے گی جس میں فوڈ سے متعلقہ سپلائی چین ، فوڈ پراسیسنگ ، فوڈ آٹو میشن اینڈ کنٹرولز ، ایگری ٹیک ، فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی ، لیبلنگ اینڈ سپلائیز اور ویئر ہاؤس منیجمنٹ سلوشنز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔