• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے سماجی رہنما فرحان انصاری سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کئے اور الگ صوبہ کے قیام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر جدوجہد کی اور آج بھی پیپلز پارٹی الگ صوبہ جنوبی پنجا ب کے قیام کے لئے دن رات کوشاں ہے تاکہ سرائیکی خطہ کے عوام کی پسماندگی ختم ہو اور یہاں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بہترین روزگار کے مواقع حاصل ہوں، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پیپلز پارٹی کی خصوصی توجہ ہے تاکہ عام غریب شہری خوشحال ہوں، اولیاء اللہ کی دھرتی ملتان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنما محمد فرحان انصاری سے لاہور میں کی گئی ملاقات میں کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ملتان میرا اپنا گھر ہے ملتان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں گے اور فلاحی منصوبوں کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ملتان سے مزید