• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس ٹینکر حادثہ،متاثرین میں امدادی چیک کی تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سےکمشنر عامر کریم خاں نے ایل پی جی ٹینکر حادثے کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے،برن سینٹر نشتر ہسپتال میں زیر علاج 33 زخمیوں کو فی کس5لاکھ روپے کے چیک دیے گئےجب کہ حادثہ میں جاں بحق10افراد کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین کو فی کس20لاکھ روپے کے چیک دیے گئے،اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ملتان سے مزید