• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی ٹینکر دھماکہ باعث تشویش ہے حکومت فوری انکوائی کروائے، ملک محمد عامر ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین و چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان میں ایل پی جی کنٹینر دھماکہ و آتشزدگی باعث تشویش ہے ،دھماکےکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا زیاں نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ کثیر تعداد میں معصوم شہریوں کا زخمی ہونا بھی بڑے صدمے سے کم نہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ بڑی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے، ایسے اندوہناک واقعات کی روک تھام کیلےے سخت حفاظتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس سانحہ کی فوری انکوائری کروائے ۔
ملتان سے مزید